ترکی میں حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کے بعدچھ ہزار لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ترکی میں این ٹی وی چینل نے ملک کے وزیر انصاف بکیر بوزداج کے حوالے سے بتایا ہے کہ انقلاب کی
ناکام کوشش سے تعلق رکھنے کے حوالے سے اب تک 6000 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ مزید گرفتاریوں کی بھی توقع ہے۔
چینل کے مطابق بوزداج کا کہنا ہے کہ "اس سلسلے میں عدالتی کارروائی جاری رہے گی"